بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک دن میں 5کروڑ سترلاکھ ڈالربھجواکرایک نیاریکارڈ قائم کیاہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمدشہبازشریف نےریکارڈ رقم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین کرتےہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر سٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔
یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں بھجوائی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے ۔ایک دن میں آنے والی اس رقم کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم ساڑھے چار ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں ۔بیرون ملک پاکستانی غیرملکی زرمبادلہ کے ذریعے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردارادا کرتے ہیں۔
آپ سے وعدہ ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔محمدشہبازشریف نے اس یقین کااظہارکیاکہ بیرون ملک پاکستانی مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی پرخلوص جذبے سے کرتے رہیں گے۔حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔ہم آپ کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے۔
Today marks yet another historic day in #RoshanDigitalAccount, with $57mn in deposit inflows, highest ever daily figure. With this significant increase, total deposits in RDA have crossed $4.5bn. We are humbled by the continuous trust and commitment of our #OverseasPakistanis. pic.twitter.com/TRQpN0Hvn5
— SBP (@StateBank_Pak) June 21, 2022
style=”display:none;”>