وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور ان کی فوری امداد ہے۔۔متاثرین کو فوری طور پر پچاس ہزار فی خاندان فراہم کیا جائے۔
انھوں نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کو کھانے ،صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کی بھی ہدایت کی کہ وہ ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نبٹنے کیلئے تیار رہیں۔
style=”display:none;”>