وفاقی جرمن کابینہ تارکین وطن سے متعلق ملکی قوانین میں اصلاحات کے ایک نئے پروگرام کی آج بدھ کے روز منظوری دینے والی ہے۔ اس حوالے سے تیار کیے گئے مسودہ قانون کا مقصد بہتر سماجی انضمام کا مظاہرہ کرنے والے اور پناہ کے متلاشی ایسے غیر ملکیوں کو جرمنی میں رہائش کا حق دینا ہے، جنہیں عبوری طور پر قیام کی اجازت دی گئی ہو۔
ایسے غیر ملکیوں کو آئندہ ایک سال کے لیے خصوصی رہائشی پرمٹ جاری کیے جا سکیں گے، تاکہ وہ ملک میں مستقل قیام کی اجازت کے لیے درکار، جرمن زبان پر کافی عبور سمیت اپنی قابلیت میں ضروری اضافہ کر سکیں۔
اس مسودہ قانون کے مطابق مخصوص جرائم کے مرتکب غیر ملکیوں کی ملک بدری سے پہلے زیادہ سے زیادہ حراستی مدت بھی موجودہ تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کر دی جائے گی۔
style=”display:none;”>