سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2022 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔۔
جون میں ترسیلات زر بڑھ کر 2.76 ارب ڈالر ہوگئیں جو ماہانہ بنیاد پر 18.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔جون میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (666 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارت (495 ملین ڈالر)، برطانیہ (455 ملین ڈالر) اور امریکہ (285 ملین ڈالر) سے آئیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 2022 میں ترسیلات بڑھ کر ریکارڈ 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں جو مالی سال 2021 کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
style=”display:none;”>