محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے شروع ہونے والا بارشوں کا پانچ روزہ سلسلہ شہروں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا باعث بن سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزادہ خان کے مطابق اسلام آباد’ راولپنڈی ‘ لاہور’ گوجرانوالہ’ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دو سے چار جولائی اور کراچی اور حیدرآباد میں تین سے پانچ جولائی تک سیلاب کا خطرہ ہے ۔انہوں نے ماہی گیروں سے کہاکہ وہ اگلے مہینے کی تین سے پانچ تاریخ تک سمندر میں ممکنہ طوفان کے پیش نظر محتاط رہیں ۔ڈی جی نے مزید بتایا کہ کشمیر’ خضدار’ لسبیلہ ‘ نصیر آباد’ آوران ‘ بارکھان اورکوہلو کے ندی نالوں میں بھی طغیانی متوقع ہے ۔انہوں نے خبردار کیاکہ کشمیر ‘ گلیات اور مری میں بھی شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
style=”display:none;”>