وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔اپنے ایک ٹویٹ میں عطا تارڑ نے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔
انہوں نے کہا کہ جس گھر میں وہ پندرہ سا ل پہلے رہتے تھے وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کرکے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔
اپنے ٹویٹ میں عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا یہ حال ہے تو آپ نے وزارت کیا خاک چلانی ہے ،ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔
style=”display:none;”>