برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی تدفین آج ہو گی۔ آخری دیدار کے لیے لاکھوں افراد کی طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں اور عقیدت کے طور پر عوام گلدستے رکھ رہے ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی تدفین مکمل شاہی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دنیا بھر سے سربراہان اور پانچ سو سے زائد عالمی رہنما آخری رسومات میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ تمام مہمان آج لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں آخری رسومات میں شریک ہوں گے، جس کے بعد ملکہ کی ونڈسر کیسل میں تدفین کی جائے گی۔
ملکہ کی تدفین کے موقع پر ملک بھر سے 10 ہزار سے زائد پولیس اہل کار دارالحکومت لندن میں تعینات ہیں اور توقع ہے کہ جنازے کے راستے پر لاکھوں افراد موجود ہوں گے۔ملکہ الزبتھ دوم کو اپنے مرحوم شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا کے ساتھ کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں دفن کیا جائے گا۔
سرکاری حکام کی جانب سے بتایا گیاہےکہ ملکہ کی آخری رسومات کو برطانیہ بھر کے پارکوں، چوراہوں اور سینما گھروں میں بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا۔اس موقع پر برطانیہ میں عام تعطیل ہے اور سرکاری دفاتر اور کاروباری ادارے بند ہیں۔
style=”display:none;”>