سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کو دو بجے لاہور رجسٹری طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متصادم ہے۔ لہذا وزیر اعلی کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وزیر اعلی کے الیکشن کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔
style=”display:none;”>