پی ٹی آئی کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن نے نامزدگی کے کاغذات حاصل تو کیے تھے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کے لئے کوئی نہیں آیا، اس طرح واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
style=”display:none;”>