اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟
آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کررہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔ عدالت کے سوال پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
ادھر خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی چار خالی نشستو ں سمیت خواتین کی مخصوص نشست پر انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کر انے کا سلسلہ شر وع ہو گیا ہے ،جو 13اگست تک جاری رہے گا ۔خیبر پختو نخوا الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں میں این اے ۔22مر دان این اے 24چارسدہ،این اے 31پشاور اور این اے 45کر م شا مل ہیں ۔جن پر پولنگ 25ستمبر 2022 کو ہو گی۔
شیڈول کے مطابق 14 اگست 2022 کو امیدواروں کے نا م شائع کئے جائیگے۔17 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کی جائے گی۔ ریٹرنگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یامستر د ہو نے کے خلاف اپیلیں 20 اگست تک جمع کئے جاسکی گی ،خواتین کی مخصوص نشست کیلئے پاکستان تحر یک انصاف کی طرف سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع نہیں کر ائی گئی ہے جن کے لئے ریٹرنگ آفیسر یعنی صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا محمدفر ید آفریدی کے دفتر میں دفتر ی اوقات کے دوران 13 آگست 2022 جمع کی جاسکی گی۔
style=”display:none;”>