اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کی کال دی ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی استدعا ہے کہ میں وہ ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کام ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔
style=”display:none;”>