اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنا کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت 17 نومبر پر آئی جی اسلام آباد سے دھرنے اور رستوں کی بندش سےمتعلق ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جارہے ہیں، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اور جلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے اس لیے سڑکیں بند ہوتی ہیں۔
style=”display:none;”>