اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر آج دن دو بجے سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے روبرو اس کیس کے اہم فریق اکبر ایس بابر نے کیس میں فریق بننے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی “کلین ہینڈز” کے ساتھ عدالت نہیں آئی، مجھے لارجر بنچ کے سامنے کیس میں فریق بنایا جائے۔
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی غیر قانونی فنڈ نگ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فنڈنگ اسکینڈل ہے ، جس میں اس جماعت کے رہنما شریک ہیں۔
عمران خان نے جعلی بیان حلفی دیئے اور وہ ثابت ہو گیا۔ پی ٹی آئی نے 8 سالوں سے جو حقائق چھپائے انہیں ہم نے بے نقاب کیا۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا کیس ہے اور میں نے جو الزامات لگائے وہ ثابت ہوچکے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں، نتائج آئیں گے تو حیرت انگیز انکشافات ہوں گے۔ کہا تھا یہ کیس غیر قانونی فارن فنڈنگ کا ایک ٹپ آف آئس برگ ہے۔
style=”display:none;”>