وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں اعلان کردہ ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔
اسلام آباد میں بجلی کے صارفین کے مسائل کے حل کے لئے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتےہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلوں کو کم کیاجائے۔ انہوں نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کے لئے اعلی سطح کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کی تصحیح کے لئے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا عملہ چوبیس گھنٹے کام کرے۔
اس سلسلے میں تمام سٹاف کی چھٹیاں ختم کردی جائیں۔ کام کو فوری نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ بلز جمع کروانے کیلئے بینکوں کو آئندہ دنوں میں کھلا رکھا جائے۔ اجلاس کو تبایا گیا کہ وزیراعظم کے بجلی کے صارفین کے لئے اعلان کردہ ریلیف پیکج پر عمل درآمدیقینی بنایا جارہا ہے اورایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دیئے گئے ریلیف کے تحت بلوں کی تصحیح جاری ہے۔
style=”display:none;”>