وزیراعظم محمد شہبازشریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پرہوئی۔
ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے سیلاب سے اموات پرافسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سےاظہار ہمدردی کیا۔ امریکی صدر نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لئے امداد بھجوانے پرامریکی حکومت کا شکریہ اداکیا۔۔
style=”display:none;”>