وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں ۔ٹیلیفون پرہونے والی گفتگومیں وزیراعظم 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں۔ دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لئے خصوصی دعا کریں۔ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اورپاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔ اوریہی ہے اپنی بہنوں ،بھائیوں اور بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔ آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
style=”display:none;”>