وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم کی ملاقات حسن نواز کے لندن کے دفتر میں ہوئی۔ محمد نواز شریف جو کچھ عرصہ سے لندن میں بغرض علاج مقیم ہیں، پہلے سے ہی اپنے بیٹے کے دفتر میں موجود تھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی کچھ دیر بعد وہاں پہنچ گئے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہی کریں گے، لیکن یہ فیصلہ وہ لندن میں قیام کے دوران، اپنے بڑَے بھائی نواز شریف سے مشورہ کے بعد ہی کریں گے۔
style=”display:none;”>