وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج پیر کو بلا لیا۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق اجلاس شام چھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں وزراء اعلی کو بھی مدعو کیاگیا ہے، تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی ہنگامی اجلاس میں شریک ہو گی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہو گا اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
style=”display:none;”>