وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔ اس سلسلے میں آج میں نے اسلام آبادمیں متعین سفیروں، ہائی کمشنرز اور اعلی سفارتکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والے انسانی المیے سے آگاہ کیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی امورڈویژن اور این ڈی ایم اے نے غیر ملکی سفارتکاروں کو سیلاب کی موجودہ صورتحال، چیلنجز اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلسل بارشوں سے ملک بھرمیں بڑی تباہی ہوئی۔
نقصانات کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔ لیکن حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا دوہزار دس کے سیلاب موازانہ کیاجاسکتاہے۔ ہمدردی اورتعاون کی یقین دہانی پر بین الاقوامی برادری کا مشکورہوں۔ ہم مل کر چیلنج پرقابوپائیں گے اوربہتر تعمیرکریں گے۔
style=”display:none;”>