غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایک اخباری اطلاع کے مطابق انھیں اس سے قبل جمعہ کی شام وطن واپس لوٹنا تھا لیکن "ہلکا بخار” ہوجانے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے انھیں لندن میں رک جانے کا مشورہ دیا۔
مبینہ طور پر، خاندان کے مشورے پر وزیراعظم نے جمعہ کی روانگی کا اپنا پروگرام تبدیل کرلیا تھا۔ انھوں نے بخار کی وجہ سے مزید دو دن لندن میں آرام کیا۔ اب بتایا جارہا ہے کہ آخر کار وہ اس مرتبہ واقعی اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام کے دوران اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے کئی سیاسی معاملات پر مشاورت کی جن میں نئے آرمی چیف کے انتخاب کا معاملہ سرفہرست تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاسی اور سرکاری معاملات پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں مریم نواز اور خواجہ آصف بھی شریک ہوئے۔