صدر ڈاکٹر عارف علوی نےیوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا اس زیادہ قید کاٹ چکے ہیں اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیاہے۔۔ خواتین قیدی جو ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کی ہیں اور 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کے لئے بھی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔۔قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کو سزا میں مکمل چھوٹ ہو گی۔۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔۔