تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر نے تاجک صدر کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ تاجکستان کے صدر کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران دونوں فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
style=”display:none;”>