پاکستان کے دورے پر آئی آئر لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی ون ڈے اور ٹی 20سیریز کےلئے تیاریاں جاری ہیں۔
قومی اور آئرش وویمن ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوسرے روز بھی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کررہی ہیں۔
پاکستان اور آئرلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔ شائقین کے لیے داخلہ مفت رکھا گیا ہے اور عوام کے لیے 4 انکلوثرز کھولے جائیں گے۔
style=”display:none;”>