وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان لے جانے والی کھجور ڈرائی فروٹس کی درآمد پر پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ کسی حاجی کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا۔
مکہ مکرمہ میں پی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معاملے پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حجاج اور عمرہ زائرین کی وطن واپسی پر کھجوریں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
style=”display:none;”>