ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دےکر پہلی کامیابی حاصل کی- پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پرصرف 91 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دواور شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک بار پھرمحمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 49 رنس بنا کر آوٹ ہوئے۔ شان مسعود نے 12 رنز بنائے۔
style=”display:none;”>