امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات کے معاملات اور خطے کی عمومی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات سے ایک بڑا اور واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
سردار مسعود خان نے امریکی صدر سے اپنی ملاقات کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ ہماری ملاقت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی، جس میں ‘پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔’
It was an honour to meet and greet President Joe Biden @POTUS at the Oval Office, White House.
Pakistan and the US resolve to strengthen their ties, as they celebrate the 75th Anniversary of their diplomatic relations.#PakUSAt75 pic.twitter.com/ydCu14Dxy4
— Masood Khan (@Masood__Khan) July 9, 2022
style=”display:none;”>