چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی بحری بیڑے میں شمولیت کر تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی تھے۔ مہمان خصوصی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔
نیول چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات ایک مضبوط اور طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں۔پی این ایس تیمور ملکی سمندری حدود اورمفادات کا دفاع مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔
style=”display:none;”>