پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔متعلقہ اداروں کی جانب سے 36 گھنٹے مسلسل جدوجہدکے بعد 2.4 کلو میٹر حفاظتی بند بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دادو گرڈ سٹیشن سیلابی ریلے سے نا صرف محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔ علاقے کے لوگوں نے بر وقت کارروائی پر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔