سربراہ پاک فضائیہ ،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی تنصیبات، نئے تعمیر شدہ انفراسٹرکچر، آلات اور سپورٹ یونٹس کا آپریشنل جائزہ لینے کے لیئے شمالی سیکٹر میں آپریشنل ائیر بیس سکردو کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انفراسٹرکچر اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو توسیع دینے اور خطے کے پیچیدہ آپریشنل ماحول میں عسکری حکمت عملی میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ کو مختلف یونٹس کے رول اینڈ ٹاسک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جس میں آپریشنل، انتظامی امور اور بیس پر موجود انفراسٹرکچر کی ترقی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔
style=”display:none;”>