اسلامی تعاون تنظیم نے کابل میں اپنادفترکھول لیاہے جس کامقصد دیگراسلامی ممالک کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کومضبوط بنانا اوررکن ممالک کے لئے تعاون کی راہ ہموارکرناہے۔
افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ اوریورپی یونین کے ارکان سمیت دیگربین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے کہاکہ او آئی سی کے دفترکے قیام سے معاشی اور انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موثرسیاسی تعاون کوبھی فروغ ملے گا۔