آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارا ت کے دوسرے اعلی ترین اعاز ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ سے نوازا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ۔
ابو ظہبی کے شاہی محل قصر البحر پہنچنے پر اماراتی صدر نے جنرل قمرجاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔آرمی چیف کو یہ اعزاز دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں نمایاں کردار پر دیا گیا۔اس سے پہلے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کو مختلف ملکوں کی جانب سے اعلیٰ اعزازت اورمیڈلزسے نوازا گیا۔