راولپنڈی ضلعی حکومت کی جانب سے 8 اور 9 نومبر 2022ء کو مقامی تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء کے اے ڈی، اے ڈی سی، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس (اوڈی ایل) پروگراموں کے 8 اور 9 نومبر کو شیڈول کئے گئے امتحانات تحصیل راولپنڈی کے حدود میں واقع امتحانی مراکز میں ملتوی کردئیے ہیں۔
شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں (مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان اور واہ کینٹ) میں امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہورہے ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہورہے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب بالترتیب 12 اور 13 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس نئی تاریخوں کو منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے کارآمد ہوں گے، امتحانی مراکز اور اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
style=”display:none;”>