یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں قائم نیوکلیئرری ایکٹر کو فوری طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مشرقی یوکرین میں تاریکی چھا گئی ہے۔ یہ فیصلہ کسی قسم کی ممکنہ جوہری حادثے اور تباہی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے نیوکلیئرپلانٹ کے قریب کی آبادیوں کے لوگوں کو علاقہ خالی کر دینے کا کہا ہے تاکہ وہ ہر طرح کے خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔
دونوں ملک ایک دوسرے پر نیوکلیئرپلانٹس پر بمباری کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے خرسون کے علاقے پر یوکرین کے جوابی حملے کے بعد الزام لگایا ہے کہ روس آبی سہولتوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
style=”display:none;”>