اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جلسہ کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے مگر وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی بھی مقیم ہیں، سفارتی نقل وحرکت اور عام شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔ عدالت نے تاجروں کی درخواست کو پی ٹی آئی کی دھرنے اور جلسے کے این او سی حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ موٹروے پر دھرنا دے کر کھڑا ہو جائے، ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کر دیں گے تو اس سے عام لوگوں کے ساتھ تجارت بھی متاثر ہو گی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ یہ عدالت ماضی میں دھرنا کیس کا فیصلہ دے چکی ہے جس کے مطابق تمام جلسے پریڈ گراؤنڈ میں کرنے کا کہا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر وفاق کا کنٹرول ہے، وفاقی حکومت اس سے متعلق ہدایات دے سکتی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>