و فا قی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کل کسی بھی ووٹ پر کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا کہ پیسہ چلا، یا دھونس سے بدلا گیا۔ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرنے میں ماسٹر ہے،مسلسل واویلا کیا گیا کہ ہمارے لوگوں کو خریدا جا رہا ہے۔قوم جس قدر جلد ہو اس کا اصل چہرہ پہچان لے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاشرے کے امن اور استحکام کے لئے عدالتوں کا احترام ضروری ہے۔مسلم لیگ ن عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔عمران خان الیکشن جیت کر بھی اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانا چاہیے۔ ور نہ پی ٹی آئی کا فتنہ اور فساد ایسے ہی نوجوانوں کو گمراہ کرتا رہے گا۔وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
style=”display:none;”>