کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی لیکن تحریک پیش کرنے والے ارکان اسمبلی کی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے سبب تحریک ناکام ہوگئی۔
خصوصی اجلاس کے دوران محرک نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس پر 14 اراکین کے دستخط موجود تھے۔ اسمبلی قوائد کے مطابق اس قرار داد کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے محرک کو 65 میں سے 13اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی ہے لیکن جام کمال گروپ اسمبلی میں 13 ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکی۔
بلوچستان اسمبلی میں 11 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔ اب آئین کی رو سے آئندہ 6 ماہ تک وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی ہے۔
style=”display:none;”>