روس کی زیر قبضہ یوکرین کے علاقے کریمیا کی ائر بیس پر دھماکوں کے بعد مصنوعی سیارے سے لی گئی تصاویر سے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کئی طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔
منگل کے روز اس ائر بیس پر دھماکے ہوئے تھےجن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ کریمیا کے فضائی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں روس کے نو جنگی طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ یہ دھماکے یوکرین کے حملے کا نتیجہ تھے جو جنگ میں شدت آنے کے عکاس ہو سکتے ہیں۔
style=”display:none;”>