امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکس لی نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو اداروں نے سیلاب سےنقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اپنے ٹویٹ میں شیلا جیکس لی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی۔ جہاں تک نظردیکھ سکتی ہے پانی ہی پانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 33 ملین پاکستانی متاثر ہوئے اور 70 ہزار حاملہ خواتین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ اس مشکل وقت میں امریکہ بھی پاکستان کی بھر پور مدد کرے گا۔
style=”display:none;”>