ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والا پروگرام مؤخر کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا کہ ملک بالخصوص بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ڈی چوک میں منعقد ہونے والا ملی نغموں کا مقابلہ اورپروگرام مؤخرکر دیا گیا ہے۔مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ملک بھر سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، سینکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔ مون سون کی حالیہ بارشوں سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں جانی و مالی نقصان سےکئی رابطہ سڑکیں تباہ اور متعدد مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل متاثرہ عوام کو ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی پر خرچ کر رہی ہے۔
style=”display:none;”>