اسلام آباد: القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر سماعت سے قبل نیب ٹیم کو بھی کورٹ روم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کو عدالتی کمرے کے باہر تعینات سکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا، ان کے ساتھ دیگر نیب ٹیم بھی باہر کھڑی رہی۔
سردار مظفر نے اس موقع پر کہا کہ جب تک ہم اندر نہیں جائیں گے، کیس کیسے چلے گا۔