امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بیشتر نتائج آگئے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں ری بپلکن پارٹی نے 210 جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 192 نشستیں جیتی ہیں۔ سینیٹ میں ری پبلکنز نے 49 اور ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 100 نشستوں والی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے ری پبلکنز کو مزید دو نشستوں کی ضرورت ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ نتائج ان کی توقع سے بہتر ہیں۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ انتخابی نتائج کسی حد تک مایوس کن تھے۔
انتخابات میں متعدد پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی کامیابی سمیٹ لی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستانی نژادسلمان بھوجانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
style=”display:none;”>