پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈ میں کمپنی رجسٹرڈ کرائی۔عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کے لیے ٹی ٹونٹی میچ کرائے۔میچوں سے غیر متعین مقاصد کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔ووٹن کرکٹ کو منتقل کی جانیوالی سب سے بڑی رقم2 ملین ڈالر تھی۔ اخبار کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی جا تی رہی۔اورکمپنی کو پی ٹی آئی کے بینک رول کے لیے استعمال کیا گیا۔ میچوں سے حاصل ہونے والے فنڈز پی ٹی آئی کو منتقل کیے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چندہ ملنے کی تصدیق ہوئی تاہم ان کا کہنا ہے انہیں رقم کے ذرائع کاعلم نہیں۔
Exclusive story in @FinancialTimes: The strange case of the cricket match that helped fund @ImranKhanPTI‘s political rise. In the print edition on Friday. https://t.co/ACKHpsaFHC
— Simon Clark (@ClarkWriting) July 28, 2022
style=”display:none;”>