وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں۔کابل ائیرپورٹ پر وزیر مملکت کا افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا۔
وزیر مملکت حنا ربانی کھر افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سیاسی مذاکرات کریں گی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبسڈر محمد صادق بھی وزیر مملکت کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وزیر مملکت افغانستان میں دیرپا قیام امن، خوشحالی کے لیے پاکستان کے عزم اور حمایت کا اعادہ کریں گی۔
style=”display:none;”>