بھارت میں جین مذہب کے مقدس مقام کو سیاحتی مرکز قرار دینے کے معاملے پر ممبئی، احمدآباد اور دہلی کے انڈیا گیٹ پر لاکھوں جین پیروکار احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ جھاڑکھنڈ کی حکومت نے “تیرتھ سمید شکھرجی” کو سیاحتی مقام کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ 26 دسمبر سے جاری احتجاج میں یکایک شدت آ گئی۔ممبئی میں 5 لاکھ جین پیروکار مذہبی مقام کی بے حرمتی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
احتجاج کے باعث دہلی، جھاڑکھنڈ اور ممبئی میں معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ ہندو پنڈتوں نے سال کے پہلے دن احتجاج کو بھارت کیلئے بد شگونی قرار دیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس حکومت مذہبی آزادی پر حملہ کر رہی ہے، احتجاج کے پیشِ نظر دہلی، احمدآباد اور ممبئی میں سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔
style=”display:none;”>