پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے حکام نے انہیں ڈکٹر شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان، ملک عامر ڈوگر ، عمر ایوب ڈوگر اور ملائکہ بخاری نے کہا کہ جیل حکام نے ان کی ملاقات کی درخواست پر کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی سی کی طرف سے انہیں کسی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
پی ٹی آئی حکام نے کہا کہ شہباز گل کا مقدمہ زیر سماعت ہے وہ مجرم نہیں اور ان سے ملاقات کا مقصد محض یہ دیکھنا تھا کہ انہیں تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا جا رہا۔
style=”display:none;”>