اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سےکیو میں ملاقات کی۔ جس میں تینوں رہنماؤں نے اناج کی برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں یوکرینی اناج کی برآمدات کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد ایک بیان میں اقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ وہ ‘‘ژاپوریزہیا’’ پاور پلانٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اس کی روسی فوجیوں سے مکمل آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ جوہری پاور پلانٹ پرروسی حملوں اور جاری لڑائی نے بڑے پیمانے پرحادثات کاخدشہ پیداکردیاہے۔ ملاقات میں یوکرینی باشندوں کو روس جلاوطن کرنے، اور روس کے زیر حراست فوجی عملے اور طبی عملے کی رہائی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
style=”display:none;”>