پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفدکے ہمراہ 8 روزہ نجی دورے پرترکی روانہ ہوگئے ۔مولانا فضل الرحمان نے ترکی کے مشہور صوفی بزرگ شیخ محمود آفندی کی وفات پرتعزیت اوراعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کریگا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 8روزہ نجی دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔
جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ترکی کے مشہور صوفی بزرگ شیخ محمود آفندی کی وفات پرتعزیت کریں گے، وفاقی وزرا احسن اقبال،سینیٹر طلحہ محمود ،مولانا اسعد محمود بھی مولانا کے ہمراہ ہیں۔مولانا عبید الرحمان اور مفتی ابراربھی وفد میں شامل ہیں ۔ وفد ترکی کے اعلیٰ حکام اور مختلف اداروں کے سربراہان سے ملاقات بھی کرے گا مولانا فضل الرحمان 18اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔
style=”display:none;”>