پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سے قطر ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہو گئی ہیں۔ مریم نواز کو دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا پاسپورٹ واپس ملا تھا۔ مریم نواز کا پاسپورٹ قومی احتساب بیورو نے چودھری شوگر ملز ریفرنس میں ضبط کیا تھا مگر بعد میں تین سال تک یہ ریفرنس دائر ہی نہ کیا جا سکا۔
مریم نواز نے ائیرپورٹ روانگی سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔