مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت دفاع کی جانب سے عازمین حج کی سلامتی یقینی بنانے کے لئےسیکورٹی فورسز کی آزمائشی فوجی مشق کااہتمام کیاگیا۔ مکہ مکرمہ سمیت منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات میں سعودی فوجی اہلکاروں نے مختلف مشقوں میں حصہ لیا جس میں سعودی سپیشل کمانڈو فورسز کے اہلکاروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ رواں سال حج کی سیکیورٹی پر10ہزار سے زائد فوجی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی مقدس مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔
style=”display:none;”>