الاخبار : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار و رائٹر محمد احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے ناظرین کو مظلوم لڑکیوں کو دیکھنے کا نشہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکار محمد احمد کی ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ڈراموں کی ریٹنگ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کون سے ڈرامے زیادہ ریٹنگ لاتے ہیں۔
انہوں نے ایک ڈرامے کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ سیریل میں جب تک لڑکی پر تشدد ہوتا رہا تو اس کی ریٹنگ 14 تھی، لیکن جیسے ہی لڑکی نے اپنی ساس کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ ’اب میں مار نہیں کھاؤں گی‘ تو ریٹنگ کم ہوکر 4 پر آگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ناظرین کو مظلوم لڑکیوں کو دیکھنے کا نشہ ہے اور جیسے نشے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے ایسے ہی ان ڈراموں سے بھی جان چھڑانا مشکل ہے